:نماز کا وقت

تاسیس و مقاصد جامعہ سعیدیہ

تاسیس و مقاصد جامعہ سعیدیہ جامع مسجد نور الاسلام


الحمد للہ جامع مسجد نور الاسلام کی بنیاد ۳۷۹اء بمطابق 1963 سے قبل اور جامعہ سعیدیہ کی بنیاد ۲۲ ذی القعد و ۱۴۱۳ھ بمطابق 1993ء میں حضرت مولانا شیر محمد صاحب نور اللہ مرقدہ نے رکھی۔ جب اس کی بنیا د ر کھی گئی تو سوائے اللہ تعالیٰ کے نہ کوئی آسرا تھا، نہ ہی اسباب تھے ، اور نہ ہی جامعہ کے لئے عمارت قائم کی گئی تھی، چاروں طرف ادارہ کی خالی زمین اور جھاڑیاں تھی۔ الحمد للہ ادارے کے بانی اور مدیر جامعہ کا اخلاص تھا کہ آج یہ ادارہ الحمدللہ دین کے تمام شعبوں میں اپنی خدمت انجام دے رہا ہے الحمد للہ اب یہ ادارہ با قاعدہ اکابرین و مشائخ کی سر پرستی میں دین کی خدمت میں مصروف ہے۔

الحمد للہ جامعہ ہذا میں طلباء کے لئے حفظ و ناظرہ قرآن کریم ، عصری علوم میں مڈل و شعبہ کتب میں درجہ اولیٰ تا دورۂ حدیث (مساوی میٹرک تا ایم. اے) تخصص فی الافتاء اور طالبات کے لئے حفظ و ناظرہ ، عالمہ کورس کی
تعلیم کا انتظام ہے۔ (جو تفسیر قرآن، حدیث، فقہ اور عصری علوم پر مشتمل ہے)


ادارہ میں دینی و شرعی مسائل میں رہنمائی کے لئے دار الافتاء کا بھی انتظام ہے۔ ادارہ کا مقصد اچھے ، قابل اور با عمل علماء تیار کرنا ہے جو امت کی صحیح رہنمائی کر سکیں۔ کاروباری حضرات ، عوام الناس اور گھریلو خواتین کے لئے مختصر دینی کورس( جو ناظرہ قرآن کریم و ترجمه ، منتخب احادیث اور روز مرہ کے ضروری مسائل پر مشتمل ہے ) کا اہتمام بھی ہے۔
ادارہ دور دراز دیہی علاقوں میں بھی دین کی خدمات سر انجام دے رہا ہے اور معاشرے کے ہر طبقے کے لئے ان کی ضروریات اور صلاحیتوں کے مطابق دین کی تعلیم دے رہا ہے۔


ادارہ کا ایک اہم شعبہ جو کہ ضرورت مندوں اور مستحق طلباء کے لئے رہائش ، علاج، کھانے کا انتظام اور ان
کو ضرورت اور موسم کے لحاظ سے کپڑے فراہم کرتا ہے۔
اور دیگر مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کے لئے فنڈ جمع کر کے ان تک پہنچاتا ہے۔

ہمارا ساتھ دیں، ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

اللہ آپ کو سلامت رکھے! شکریہ جو لوگ اپنا مال رات اور دن، پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں، ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے۔