:نماز کا وقت

جامعہ کا نظام تعلیم

داخلہ

جامعہ کے تعلیمی سال کا آغاز شوال میں ہوتا ہے جس میں دینی اور دنیاوی تعلیم کے حصول کے لیے
طلباء تشریف لاتے ہیں

شرائط داخلہ

داخلے کے لئے آنے والے طلباء کے لئے کوائف کا مکمل ہونا ضروری ہے ۔ اور تمام طلباء سے ان کی استعداد کے مطابق ٹیسٹ بھی لیا جاتا ہے ، داخلے کے لئے آنے والے طلباء و طالبات درس نظامی، تخصص فی الفقہ ، شعبہ حفظ و ناظرہ اور اسکول کے لئے اپلائی کرتے ہیں۔

اوقات

شعبہ حفظ و ناظرہ اور درس نظامی کے طلباء صبح سے شام تک پڑھتے ہیں اور ہفتہ وار بھی ہوتے ہیں جو پورے ہفتے جامعہ میں ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور رہتے ہیں ، درجات کتب کے طلباء کی اوقات تعلیم صبح تا ظہر ہے اور شعبہ حفظ کی اوقات تعلیم صبح تا شام ہے۔

طلباء کی کفالت اور سہولیات

جامعہ میں تمام تعلیم اور سہولیات مفت دی جاتی ہے۔ مستحق طلباء کو کتب بھی مفت دی جاتی ہے ۔ عیدین میں چھٹی ہوتی ہے اور امتحانات سہ ماہی ، ششماہی اور سالانہ بنیاد پر ہوتے ہیں جامعہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق ہے ۔ طلباء کی کثیر تعداد وفاق المدارس کے امتحان میں شریک ہوتی ہے ۔ اور دورہ حدیث اور تخصص فی الفقہ کی تعلیم حاصل کر کے طلباء وفاق المدارس کی سند حاصل کر کے دین ودنیا کی خدمات انجام دیتے ہیں۔

دعاؤں کا اہتمام

آپ کا یہ ادارہ تمام امت مسلمہ کے لئے روزانہ دعاؤں کا اہتمام کرتا ہے۔ سورہ یاسین اور سورہ واقعہ کا پابندی سے اہتمام ہوتا ہے۔ اسلام اور طن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کی حفاظت اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جاتی ہے

ہمارا ساتھ دیں، ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

اللہ آپ کو سلامت رکھے! شکریہ جو لوگ اپنا مال رات اور دن، پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں، ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے۔