:نماز کا وقت

جامعہ کے مصارف

جامعہ کے مصارف

جامعہ ایک خالص  دینی فلاحی تعلیمی ادارہ ہے جس کا کوئی مستقل ذرائع آمدن نہیں آپ مسلمانوں کے تعاون سے ہی یہ ادارہ اپنے تمام اخراجات پورے کرتا ہے اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے جامعہ اور مسجد کے اخراجات اپنے نیک بندوں کے ذریعے سے پورا فرماتا ہے۔


. جامعہ میں شروع سے ہی ہر مد ہےکو اس کے شرعی مصرف میں خرچ کرنے کا مکمل اہتمام کیا جا تا ہے لہذا تمام صدقات، زکوۃ، عطیات اور خیرات و فطرات الحمد للہ ان کے مقررہ مصرف میں ہی نہایت احتیاط سے استعمال کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کے لئے مستقل محاسب کا نظام اور شعبہ قائم ہے۔ جس میں مستقل آڈٹ کرنے کا نظام موجود ہے اور ہر سال سرکاری طور پر منظور شدہ آؤٹ کمپنی سے آڈٹ کروایا جاتا ہے۔


2023 کے آڈٹ کے مطابق جامعہ کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہ اور طلباء کے اخراجات کا ماہانہ خرچہ تقریبا 2500000 پچیس لاکھ ہے جبکہ بجلی گیس کے اخراجات الگ سے ہیں اس طرح سالانہ اخراجات تقریبا 30000000 تین کروڑ سے زائد ہے۔ جامعہ اسلام اور ملک عزیز پاکستان کے لئے اپنی ہر طرح کی خدمات جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے اور مستقبل میں مزید رفاہی خدمات میں اپنا میدان وسیع کر رہا ہے اور مستقل اس کے لئے آپ مخیر حضرات کا تعاون درکار ہے یقینا ہمیں امید ہے کہ آپ کا جامعہ ہر ہر قدم پر آپکی حوصلہ افزائی اور تعاون سے اپنا یہ مبارک سفر جاری رکھے گا۔ ان شاء اللہ

ہمارا ساتھ دیں، ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔

اللہ آپ کو سلامت رکھے! شکریہ جو لوگ اپنا مال رات اور دن، پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں، ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے۔