:نماز کا وقت

تعارف

تعارف جامعہ سعید یہ جامع مسجد نورالا سلام زمزمہ ڈیفنس فیز 5 کراچی

بر صغیر پاک وہند کے مسلمانوں پر علمائے حق کا بہت بڑا احسان ہے ، جنہوں نے دینی مدارس قائم کر کے ایک طرف دینی علوم کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائی، دوسری طرف ایسے علمائے حق پیدا کیے جنہوں نے اس امت کی دینی، علمی اور اخلاقی تربیت فرمائی، اس کی برکت سے آج شعائر اسلام زندہ ہے ۔ جامعہ سعید یہ زمزمہ ڈیفنس ایک دینی ، علمی ، رفاہی و فلاحی اداره ہے، جو اپنے نظم ونسق، انتظام اور تعلیم و تربیت اور معاشرے کے لئے فلاحی امور انجام دینے میں ایک ممتاز حیثیت رکھتا ہے اور جامع مسجد نور الاسلام ڈیفنس و کلفٹن کی ایک قدیم مسجد ہے جس سے اس علاقے میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں دین کا نور پھیل رہا ہے۔

بانی ادارہ ولی کامل حضرت مولانا شیر محمد کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے مسجد و مدرسہ دونوں قائم کروائے، مسجد کا نام نورالاسلام رکھا گیا اور مدرسے کا نام جامعہ سعید یہ رکھا، جامعہ سعیدیہ (مدرسہ) سے زیادہ قدیم جامعہ کی مسجد ہے جو مستقل اپنی تاریخ رکھتی ہے، یہ مسجد ولی کامل حضرت مولانا شیر محمد صاحب نور اللہ مرقدہ کے تو کل و اخلاص کی ایک کھلی تصویر ہے۔ موجودہ مدیر جامعہ و شیخ الحدیث مد ظلہ العالی نے بیان فرمایا کہ جب میں جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کی شاخ (بلال) میں مدرس تھا تو والدہ محترمہ نے خواب دیکھا اور والد صاحب کے دل میں داعیہ پیدا ہوا کہ اگر اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے تو ایک ایسا علمی ادارہ قائم کروں جو منفر د خصوصیات کا حامل ہو اور جس سے ایسے علماء ربانیین پیدا ہوں جو امت کی صحیح دینی و دنیاوی رہنمائی کر سکیں اسی داعیہ پر ادارہ کی بنیادر کھی گئی اور حضرت والد صاحب نور اللہ مرقدہ کے مشورے اور بزرگوں کی سرپرستی میں اکابرین وقت کی خدمت میں حاضر ہو کر جامعہ سے رخصت لے کر اپنے آپ کو مدرسہ کے لئے وقف کر لیا۔ بلاشبہ اس مسجد و مدرسے کی آبیاری میں حضرت مولانا شیر محمد صاحب کے بے پناہ اخلاص کا دخل ہے آپ فرماتے ہیں کہ مدرسہ کے ابتدائی دنوں میں آپ نے سخت آزمائش کا سامنا کیا ان آزمائش کے دنوں میں میرے مشفق اساتذہ کرام اور بزرگوں واحباب کی خصوصی دعائیں اور تو جہات نے اللہ پر ہمارے یقین کو اور پختہ کیا، اور یوں اللہ تعالیٰ نے جامعہ کو حضرت والد صاحب کی زندگی میں علمی اور انتظامی لحاظ سے ایک مثالی ادارہ بنا دیا، جس میں پورے ملک سے طلباء کرام علم حاصل کرنے آتے ہیں۔ حضرت ولی کامل کی رحلت کے بعد آپ کے جانشینوں کے دور میں اللہ نے جامعہ کو مزید علمی ظاہری و باطنی ترقی عطا فرمائی اور ادارہ کی کراچی میں دیگر شاخیں بھی قائم ہوئیں اور اس وقت مرکز و شاخوں میں ہزاروں طلباء وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور الحمد اللہ آپ کے اخلاص کی برکت سے یہ مسجد و مدرسہ قائم و دائم ہے اور ان شاء الله تا ابد قائم و دائم رہے گا۔ فلله الحمد علی ذلک

Sponsor ۔a student of

Jamia Saeedia